احساس پروگرام کیا ہے؟

احساس پروگرام حکومت پاکستان کی جانب سے مستحق افراد کے لیے ایک فلاحی کوشش ہےجس کے تحت ملک کی تمام مستحق اور غریب خواتین کو ماہانہ 7000 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہر خاتون کو ایک بچت بینک کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ اپ تک پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد 2330405 ہے۔ سال 2022 میں 80 لاکھ خواتین اس پروگرام سے مفید ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی 2023 میں بھی جاری ہے۔

ایپلائی کرنے کا طریقہ

اگر آپ کے گھرانے کی آمدنی 31000 روپے سے کم ہے تو آپ اس پروگرام کے تحت روز مرہ کی اشیاء پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ اگر آپ کی ماہانہ آمدنی اس سے بھی کم ہے تو آپ کو حکومت کی جانب سی وظیفہ دیا جائے گا۔ رعایت آپ کو آٹا، چینی اور دیگر کھانے کی اشیاء پر ملے گی۔

طریقہ کار یہ ہے کہ اسی ایپ میں اپنے گھرانے کو رجسٹر کریں کے لنک پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایک فارم کھلے گا جس میں آپ نے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر دیا ہے۔ موبائل نمبر وہ ہو جسکی سم اسی شناختی کارڈ پر لی گئی ہو کوئی دوسرا نمبر نہ دیں نہیں تو آپ کی درخواست مسترد ہو جائے گی۔ تیسری نمبر پر اپ نے وہ کوڈ لکھنا ہے جو تصویر میں ہو ۔ جو نہی آپ سمٹ کریں گے آپ کے سامنے درخواست نمبر آ جائے گا اسے اپنے پاس نوٹ کر لیں۔ ایک گھرانے کی ایک ہی درخواست قابل قبول ہے تمام افراد کی الگ الگ درخواستیں نہ بھیجیں۔ اگر آپ نے فارم فل کرتے وقت غلط نمبر دیے تو یہ درست نہیں ہوسکیں گے اس لیے سوچ سمجھ کر فارم پر کریں۔